سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
Web Desk
5 July 2026
برطانیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب سمندر کے بیچ کھڑی ایک کشتی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ایک ہنگامی اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن کے ذریعے اس میں سوار چار افراد کو آخری لمحات میں بحفاظت نکال لیا گیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب تقریباً 60 فٹ لمبی ایک موٹر بوٹ آئلز آف سِلی (Isles of Scilly) کے ساحل سے 20 میل دور سمندر میں موجود تھی۔ شام ساڑھے پانچ بجے کشتی کے ایک انجن میں اچانک دھماکا ہوا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رائل نیشنل لائف بوٹ انسٹی ٹیوشن (RNLI) اور کوسٹ گارڈ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
امدادی اہلکاروں کی آمد پر کشتی میں سوار چاروں افراد ہنگامی انخلا کی تیاری مکمل کر چکے تھے اور انہوں نے ایک چھوٹی لائف بوٹ بھی پانی میں اتار دی تھی۔ ابتدائی طور پر کشتی کے کپتان نے سمجھا کہ آگ بجھ چکی ہے اور اس نے ریسکیو ٹیم سے کشتی کو سینٹ میریز بندرگاہ تک کھینچ کر لے جانے کی درخواست کی، جسے ریسکیو حکام نے خطرے کے پیشِ نظر مسترد کر دیا۔
اس کے بعد کپتان نے یہ سمجھتے ہوئے کہ آگ صرف ایک انجن کے ٹربو میں خرابی کی وجہ سے لگی تھی، جیسے ہی دوسرا انجن اسٹارٹ کیا، کشتی سے دوبارہ گاڑھا سیاہ دھواں اٹھنے لگا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کشتی خالی کرنے کا حکم دیا۔ آر این ایل آئی کے مطابق، لائف بوٹ کو جلتی ہوئی کشتی کے ساتھ لگا کر چند ہی لمحوں میں چاروں افراد کو محفوظ طریقے سے منتقل کر لیا گیا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی یا دھوئیں سے متاثر نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت سینٹ میریز ہاربر پہنچا دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026