LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال مؤثر سفارتکاری اور امن سے پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا: فیصل کریم کنڈی اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: صدر اردوان آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول، ایران کا سخت انتباہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعادہ امریکہ کا 250واں یومِ آزادی: اسلام آباد اور لاہور کی تاریخی عمارات امریکی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں یومیہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مشرقی امریکا میں گرمی اور ہیٹ ویو سے 25افراد ہلاک

ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد

Web Desk

5 July 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک سنسنی خیز اور لرزہ خیز سنگین جرم کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو بے ہوش کرنے کے بعد قتل کیا اور اس کی لاش گھر کے باتھ روم کے فرش کے نیچے دفن کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، مقتول سریندر شرما تقریباً ڈیڑھ ماہ سے لاپتا تھا اور اس کی بیوی روبی شرما نے 45 روز تک شوہر کی گمشدگی کا ڈراما رچا کر پولیس اور اہلخانہ کو گمراہ کیے رکھا۔ تاہم، پولیس نے شک ہونے پر جب گہرائی سے تفتیش کی تو باتھ روم کا فرش توڑ کر مقتول کی لاش برآمد کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ روبی شرما نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کے کھانے میں 15 سے 20 نیند کی گولیاں ملا دیں، اور جب وہ گہری نیند میں چلا گیا تو اسے بیدردی سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لاش کو باتھ روم میں گھسیٹ کر لے جایا گیا جہاں اس وقت کچا فرش تھا۔ ملزمہ نے وہاں لاش کو دفن کیا اور بعد میں مزدوروں سے مٹی ڈلوائی، پھر چند ہی دنوں میں مستری بلا کر اس جگہ پر کنکریٹ کا پکا فرش بنوا دیا تاکہ کسی کو بو یا لاش کی موجودگی کا شبہ نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق، روبی شرما نے 26 مئی کو اپنے دیور انیل کے ساتھ مل کر شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور مؤقف اپنایا تھا کہ سریندر 18 مئی کو گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ ابتدائی دنوں میں وہ خود بھی شوہر کی تلاش کا ڈھونگ رچاتی رہی اور اہل محلہ کے سامنے روتی دھوتی رہی، لیکن پولیس کو اس کے بیانات میں تضادات ملنے پر شک گزرا۔ دورانِ تفتیش ملزمہ نے بتایا کہ شوہر کے ایک خاندانی جھگڑے کے بعد اسے قانونی مشکلات کا شدید خوف تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ ہولناک قدم اٹھایا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔