LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق

Web Desk

5 July 2026

یمن کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ساحلی شہر الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی جنگجوؤں اور یمنی فورسز کے درمیان ایک بار پھر شدید ترین جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

یمنی حکام کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری اس خونی لڑائی میں اب تک 15 یمنی فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 50 سے زائد حوثی جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایک اچانک حملے کے دوران یمنی فوج کی اہم چیک پوسٹوں پر کچھ دیر کے لیے قبضہ بھی کر لیا تھا، تاہم یمنی فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنی تمام فوجی پوزیشنز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ دوسری جانب حوثی حکام نے ابھی تک اس صورتحال اور ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ الحدیدہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے یمن کی طویل خانہ جنگی کے دوران مسلسل ایک اہم اور حساس محاذ رہے ہیں، جہاں وقفے وقفے سے دونوں فریقین کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ حالیہ شدید تصادم اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ یمن میں زمینی کشیدگی اب بھی برقرار ہے، جبکہ خطے میں مستقل جنگ بندی اور سیاسی حل کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو بدستور بڑے چیلنجز کا سامنا ہے