شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
Web Desk
5 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کڑے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کے خون کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا، ایران ایک ناقابلِ شکست ملک ہے جبکہ صہیونی ریاست تیزی سے اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ہماری تہذیب اور ہمارے عوام ناقابلِ تسخیر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایرانی قوم کو متوجہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہمیں دشمن کی سازشوں ناکام بنانے کے لیے صرف اپنے اندرونی معاملات کے حوالے سے زیادہ ہوشیار اور بیدار رہنا ہوگا۔
دوسری جانب، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی آرمی چیف نے بھی سخت لہجہ اختیار کیا اور واضح کیا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کو نشانہ بنانے والوں کا گریبان کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی قوم سے وعدہ کیا کہ وہ شہید امام کے مشن اور ان کے افکار کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
علاوہ ازیں، قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی نے شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح اور امت کے لیے جدوجہد میں گزاری۔ ایرانی نائب صدر نے بھی اپنے بیان میں زور دیا کہ شہید سپریم لیڈر کے احکامات اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ملکی ترقی اور استحکام کے لیے حکومت اور عوام سمیت سب کی اولین ذمہ داری ہے
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان
5 July 2026
ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال
5 July 2026