اسرائیل کو خطے کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: صدر اردوان
Web Desk
5 July 2026
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود، تباہی اور خون کی بو میں جھونک دے۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ترکیہ کی سفارتی کوششوں اور اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر نے ایک اہم بین الاقوامی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے بعد دنیا نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مثبت پیش رفت سے خطے میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
رجب طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ کی حکومت اسرائیل کے تمام اشتعال انگیز اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی اور ہولناک جنگ سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026
شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان
5 July 2026