آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول، ایران کا سخت انتباہ
Web Desk
5 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ حساس اور اہم آبی گزرگاہ کسی بھی بیرونی طاقت کے فوجی مظاہرے کی جگہ نہیں بن سکتی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور، کاظم غریب آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی برقرار رکھنے کی اصل ذمہ داری صرف ایران اور عمان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں کسی بھی قسم کی بیرونی فوجی نقل و حرکت کو ہرگز قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا، لہٰذا خطے میں غیر ضروری فوجی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس اہم سمندری راستے کا ذمہ دار اور سلامتی کا ضامن ملک ہے۔
ایرانی حکام کا یہ سخت بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی لائف لائن قرار دیا تھا۔ دونوں مغربی رہنماؤں کا موقف تھا کہ تمام ممالک کے جہازوں کی محفوظ آمدورفت عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور عمان، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر تجارتی جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرے گا۔ ضرورت پڑنے پر برطانیہ اور فرانس کثیرالقومی بحری مشن تعینات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
دوسری جانب، ایرانی خبر رساں ادارے ‘فارس’ اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین بحری صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے۔ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 8 تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکرز کو اچانک واپس موڑ دیا گیا ہے، جبکہ کچھ جہازوں نے ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا بحری راستہ تبدیل کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026
شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان
5 July 2026