عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود کی ملاقات، حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Web Desk
5 July 2026
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے اعلیٰ سطح کے وفود نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ تہران اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس اور حزب اللہ کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے اپنے اصولی عزم پر قائم ہے۔
حزب اللہ کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان میں جنگ کے فوری خاتمے اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تہران اپنی سفارتی کوششیں پوری تندہی سے جاری رکھے گا۔ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، لبنان اور غزہ میں جاری حالیہ پیش رفت اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز
5 July 2026
ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026
شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
5 July 2026
پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا: مسعود پزشکیان
5 July 2026