علی خامنہ ای کی نماز جنازہ: تہران میٹرو میں 70 لاکھ افراد نے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
Web Desk
5 July 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر دارالحکومت تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی اور تاریخی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند ہی گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد شہریوں نے سفر کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم نیوز’ کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک کے قلیل وقت میں تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔ آخری رسومات اور جنازے میں ملک بھر سے آئے لاکھوں سوگواروں کی شرکت کے پیشِ نظر حکام نے پہلے ہی شہریوں کو نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو سسٹم استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم رہے اور سیکیورٹی و آمد و رفت کے انتظامات کو برقرار رکھا جا سکے۔
تہران میٹرو انتظامیہ نے اس تاریخی رش سے نمٹنے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی اپنائی جس کے تحت تمام لائنوں پر اضافی ٹرینیں چلائی گئیں اور متعدد مرکزی اسٹیشنوں پر عملے کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026
شکست خوردہ مودی شدید دباؤ کا شکار، پراپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: خواجہ آصف
5 July 2026
اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
5 July 2026
ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شخص کی مدفون لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد
5 July 2026
فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر
5 July 2026
یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق
5 July 2026