اسرائیلی انٹیلیجنس نے ایرانی جوہری پروگرام پر نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کر دیا
Web Desk
5 July 2026
اسرائیلی میڈیا نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنے ہی ملک کے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اس وقت شدید سبکی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے حکومتی دعوے کی توثیق کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس (PMO) نے خفیہ ایجنسی ‘موساد’ اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس (امان) سمیت تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں پر شدید دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی سے متعلق سرکاری مؤقف کی عوامی سطح پر حمایت اور تصدیق کریں۔ تاہم، انٹیلی جنس حکام نے پیشہ ورانہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایسی کسی بھی غیر مصدقہ رپورٹ کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے نیتن یاہو کے دعوے کو دستیاب شواہد سے مطابقت نہ رکھنے والا اور غیر پائیدار قرار دیا ہے، جس کے باعث وزیراعظم آفس، موساد اور ملٹری انٹیلی جنس کے درمیان شدید اختلافات اور تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی بھی توثیق چاہتے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، لیکن اسرائیلی سکیورٹی اداروں نے اس مؤقف کی تصدیق سے سخت گریز کیا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کا دعویٰ سب سے پہلے صدر ٹرمپ نے کیا تھا، مگر اسرائیلی اخبار کے مطابق اس دعوے کی تائید کے لیے تاحال کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، اور حال ہی میں ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حتمی، مستند اور درست اعداد و شمار بھی ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026
شکست خوردہ مودی شدید دباؤ کا شکار، پراپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: خواجہ آصف
5 July 2026
صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس
5 July 2026