ایران کا مفاہمت کے تحت کیے وعدوں کی خلاف ورزی پر فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
Web Desk
5 July 2026
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی گئی، تو ایران اس کا انتہائی ضروری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
ایرانی نیوز ایجنسی ‘آئی ایس این اے’ (ISNA) کے مطابق، میجر مجید ابن الرضا نے واضح کیا کہ تہران نے صرف خطے کے ممالک کی پرزور درخواست پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا، حالانکہ ایران کو واشنگٹن کی نیت اور اس کے وعدوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے صرف اور صرف علاقائی استحکام اور امن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ بندی کو قبول کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واشنگٹن کو تنبیہ کی کہ معاہدے کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں ایران کی جانب سے بھرپور، مؤثر اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026