LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے، خطبہ حج امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن، قطر میں بات ہوئی ہے: امریکی وزیر خارجہ چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ وزیراعظم کی چینی وفود سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عزم لبیک اللھم لبیک! حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ آج ادا کیا جائے گا ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری، پتنگ بازی ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط

Web Desk

2 December 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پتنگ بازی کو ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ پتنگ باز تنظیموں کو بھی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد ہی پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور سابقہ اقدامات کو درست قرار دیا گیا ہے۔
حکومت اور ڈپٹی کمشنر کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص مقامات، دنوں اور مقررہ وقت پر محدود پیمانے پر غیر خطرناک مواد کے ساتھ پتنگ بازی کی اجازت دے سکیں، البتہ غیر خطرناک مواد کی تشریح آرڈیننس میں موجود نہیں ہے۔

آرڈیننس کے مطابق پولیس کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، جس میں سب انسپکٹر رینک کا پولیس افسر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا، کسی بھی مقام پر داخل ہو کر تلاشی لے سکے گا اور ممنوعہ سامان قبضے میں لے سکے گا۔
حکومت ضرورت پڑنے پر کسی بھی ادارے یا ایجنسی کو یہی اختیارات تفویض کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔