اسلام آباد میں المناک حادثہ: آئی ایچ سی جج کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور
Web Desk
2 December 2025
اسلام آباد میں دل خراش ٹریفک حادثے میں دو نوجوان خواتین کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شاہستہ خان کنڈی نے ریمانڈ کا حکم جاری کیا۔
پیر کی رات پیش آنے والا یہ حادثہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کے قریب اس وقت ہوا جب ایک کالا ایس یو وی اس اسکوٹی سے ٹکرا گئی جس پر دو لڑکیاں سوار تھیں۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ گاڑی ٹکر کے فوراً بعد فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے نمبر اور نشانات کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا اور اسے ایک نجی اسپتال سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ علاج کے لیے آیا تھا۔ ملزم سے میڈیکل اور فرانزک نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ گاڑی کو ضبط کرکے فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279 (لاپرواہ ڈرائیونگ)، 322 (قتلِ خطا) اور 427 (املاک کو نقصان) شامل کی گئی ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کی تصدیق، گاڑی کے ٹیکنیکل جائزے اور عینی شاہدین کے بیانات کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے، جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تفتیش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کیس مکمل میرٹ پر نمٹایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026