LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز پر فوج کا بڑا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی بازیاب

Web Desk

2 December 2025

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف بڑے آپریشن میں مقامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو رہا کردیا۔ فراڈ سینٹرز سے نکلنے والے ان پاکستانیوں کو تھائی آرمی نے سرحد عبور کر کے ریسکیو کیا اور انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر دیا، جہاں سے انہیں مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

تھائی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ میانمار کے شیلٹر ہاؤسز میں مزید 60 پاکستانی موجود ہیں جو مختلف فراڈ نیٹ ورکس سے بچ نکلے تھے۔ تھائی حکام نے مطالبہ کیا کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد سے تفتیش کر کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے، جب کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام پانچ سال کے لیے ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا خطے کے اہم آن لائن فراڈ مراکز ہیں، جہاں جعلی کال سینٹرز چلانے والے گروہ نوجوانوں کو آن لائن نوکریوں اور ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر بیرونِ ملک بلواتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو وہاں پہنچتے ہی قید کر لیا جاتا ہے، اس لیے پاکستانی نوجوان ان دھوکہ دہی پر مبنی آفرز سے سختی سے گریز کریں۔