LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف یمن میں سعودی اتحاد کا حوثیوں کو بھرپور جواب کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ آبنائے ہرمز بیرونی طاقتوں کی عسکری نمائش کا میدان نہیں، ایران کی سخت وارننگ نواز شریف ایگرکلچر یونیورسٹی میں مینگو اینڈ ڈیٹس فیسٹیول، ہائی کمشنر بنگلادیش کی شرکت ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت گر گئی لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی بینکوں کے منافع کا 60 فیصد حصہ حکومت کو ٹیکس کی مد میں جاتا ہے، ترسیلاتِ زر کو اب حکومت کے بجائے بینکس سپورٹ کریں گے: عاطف باجوہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی شرمناک اور عوام دشمن ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمن صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومِ آزادی پر مبارکباد؛ پاکستان کے دورے کی دعوت، سفارتی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زو ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو آخری وارننگ: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، فاروق ستار کی ‘ایس او ایس’ کال اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کی 250 ویں سالگرہ: میئر ممدانی کا یومِ آزادی پر تاریخی خطاب، امریکی اقدار اور اتحاد پر زور

شہید رہبرِ اعلیٰ کا آخری دیدار! تہران میں گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے

Web Desk

4 July 2026

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور الوداعی مراسم کا تہران میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ شہید رہبرِ اعلیٰ اور ان کے اہل خانہ کے اجسادِ خاکی آخری دیدار کے لیے تہران کے ‘مصلیٰ امام خمینی کمپلیکس’ (گرینڈ مصلیٰ) میں رکھ دیے گئے ہیں، جہاں اپنے قائد کو الوداع کہنے کے لیے لاکھوں سوگواروں کا سمندر امڈ آیا ہے اور تہران کی سڑکیں امریکہ مخالف اور انتقام کے نعروں سے گونج اٹھی ہیں۔

گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں جہاں شدید غم و اندوہ کی حالت میں لوگ آخری دیدار کر رہے ہیں۔ عوام کل رات 8 بجے تک شہید رہبر کا آخری دیدار کر سکیں گے۔ گزشتہ روز ہونے والی تعزیتی تقریب میں دنیا بھر کے قائدین اور وفود نے شرکت کر کے شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان تعزیتی اجتماعات میں پاکستان، ترکیہ، قطر اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے مہمان، اعلیٰ شخصیات اور حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کے ورثاء بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے شہید سپریم لیڈر کے آخری سفر اور تدفین کا تفصیلی و باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،  پانچ جولائی کو  تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع صبح کے وقت منعقد کیا جائے گا۔ چھ جولائی کو  تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے جنازے کا باقاعدہ الوداعی جلوس شروع ہوگا۔  سات جولائی کو جنازے کا جلوس تہران سے ایران کے مقدّس شہر قُم منتقل کیا جائے گا۔  آٹھ جولائی  کو تدفین سے قبل جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں عراق کے عوام جنازے کے جلوس نکالیں گے۔  ۹ جولائی کو  آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہدِ مقدس میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایران میں اس وقت شدید ترین قومی سوگ کا سماں ہے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اور غیر ملکی وفود کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے تمام انتظامی انتظامات کو انتہائی حتمی اور فول پروف شکل دے دی گئی ہے۔