اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، حزب اللہ کے 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
4 July 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ ماہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر اتفاق کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے مسلسل جاری ہیں۔ تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے لبنان کے جنوبی علاقوں میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے تقریباً 10 انفراسٹرکچر مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، سکیورٹی زون کے قریبی علاقے میں ایک مشکوک ٹرک پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ٹرک کے ذریعے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے لیے بھاری مقدار میں ہتھیار منتقل کیے جا رہے تھے، جسے کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں خطے میں ایک بار پھر شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب، سیاسی و سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مابین گزشتہ ماہ سرحدوں پر امن قائم کرنے اور کشیدگی گھٹانے کے لیے جس فریم ورک معاہدے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی، اس کے عملی نفاذ پر اب سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حزب اللہ اس فریم ورک معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات کا براہِ راست حصہ نہیں تھی، جس کی وجہ سے لبنانی سرحد پر مکمل سیز فائر کا حصول اب بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026