LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا

Web Desk

4 July 2026

برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر ایک اہم مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کے لیے انتہائی “اہم شہ رگ” قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں دونوں عالمی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے راستے تمام ممالک کے تجارتی و بحری جہازوں کی محفوظ اور بلاتعطل آمدورفت کی بحالی عالمی برادری کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم بحری گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی تجارتی نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔

بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خلیجی ملک عمان نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے، تاکہ عمان کے خودمختار علاقائی پانیوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سلامتی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

برطانوی اور فرانسیسی قیادت نے خطے میں امن و استحکام، تمام ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، آزادیِ جہاز رانی اور بین الاقوامی قوانین کے فروغ کے لیے اپنے دیگر اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر قریبی تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔