اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد؛ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کہرام مچادیا
Web Desk
2 July 2026
سوشل میڈیا پر ہونے والے شدید عالمی احتجاج نے اسرائیلی حکومت اور عسکری قیادت کو بالآخر ان فوجیوں کے خلاف کارروائی اور تحقیقات شروع کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جنہوں نے ایک فلسطینی قیدی پر ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی فوج نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس لرزہ خیز تصویر میں قیدی پر بدترین تشدد کرنے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے، اس کے ہاتھ اور پاؤں بستر کے ساتھ جکڑے گئے ہیں اور اسرائیلی فوجی اہلکار اس بے بس قیدی پر تشدد کر رہے ہیں۔ تصویر سامنے آنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل اور باریک بینی سے جانچ پڑتال کے بعد اس مکروہ فعل میں ملوث اہلکاروں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ان کے متعلقہ کمانڈرز کی جانب سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عسکری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف نتائج کی روشنی میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب، اسرائیلی ترجمان نے یہ دفاعی مؤقف بھی اپنایا کہ اسرائیل مخالف بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹا ہے کہ یہ تصویر شمالی غزہ میں ‘کفیر بریگیڈ’ کی ‘نیتزاح یہودا بٹالین’ کی کارروائی کے دوران لی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تصویر کو اس مخصوص ملٹری آپریشن سے جوڑنا غلط معلومات پر مبنی ہے۔ تاہم، ہمیشہ کی طرح اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی مزید تفصیلات، متاثرہ فلسطینی شخص کی شناخت، اور واقعے کے اصل مقام یا وقت کے بارے میں کوئی بھی معلومات جاری کرنے سے گریز کیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ یہ تصویر کس آپریشن کے دوران کھینچی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کر سکتا ہے: امریکی میڈیا
3 July 2026
پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا
3 July 2026
امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا: اسماعیل بقائی
3 July 2026
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل
3 July 2026
ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ
2 July 2026
خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی
2 July 2026
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026