جنگ بندی اور امریکی دباؤ کام نہ آیا، غزہ میں اسرائیلی حملے جاری
Web Desk
2 July 2026
بین الاقوامی برادری کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور مبینہ جنگ بندی کے معاہدوں کے باوجود، اسرائیلی فورسز کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر کیے گئے فضائی اور ڈرون حملوں میں مزید 4 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی اور خان یونس کے علاقوں میں عام شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے خطرناک ڈرون حملے کیے۔ ہسپتال حکام اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خان یونس میں ہونے والی اس تازہ بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، وسطی غزہ میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک اسرائیلی ڈرون نے پناہ گزینوں کی آبادی پر گولہ باری کی جس کے باعث 2 افراد موقع پر ہی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف حصوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی اسرائیلی آرٹلری (گولہ باری) کی گئی ہے، جس میں متعدد معصوم شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس سے پناہ گزینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ
2 July 2026
اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد؛ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے کہرام مچادیا
2 July 2026
خطے میں پائیدار امن صرف بیرونی مداخلت کے بغیر ہی ممکن ہے، عباس عراقچی
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026
بھارت میں سور کا گوشت کھانے کے بعد خاتون کے دماغ میں 38 کیڑے پیدا ہوگئے
2 July 2026
نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
2 July 2026