LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی

Web Desk

2 July 2026

ڈونیشیا کے شورش زدہ مشرقی صوبے پاپوا میں علیحدگی پسند مسلح باغیوں نے ایک مسافر طیارے پر حملہ کر کے امریکی پائلٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد میں طیارے کو آگ لگا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، انڈونیشیا کی علیحدگی پسند مسلح جماعت “ویسٹ پاپوا نیشنل لبریشن آرمی” کے ترجمان سیبی سامبوم نے اس ہولناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والے امریکی پائلٹ کی شناخت نکولس ایف گوسیلن کے نام سے ہوئی ہے۔ باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ طیارہ ان کی بار بار کی تنبیہ کے باوجود انڈونیشی فوجی اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع ہائی یاہوکیمو میں لینڈنگ کے وقت اسے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد جاری ویڈیو میں مسلح باغیوں کو آزادی کی تحریک کی علامت “مارننگ اسٹار” پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب، انڈونیشیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ یہ طیارہ وامینا سے یاہوکیمو جا رہا تھا اور لینڈنگ کے فوراً بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ یہ ایک مقامی فضائی کمپنی کی ملکیت تھا جو دور دراز علاقوں میں خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری سامان پہنچاتا ہے۔ انڈونیشیا کی پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشنز کے ترجمان یوسف سوتیجو نے ہوائی اڈے پر جلا ہوا طیارہ ملنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی ہلاکت اور حملے کے پیچھے علیحدگی پسندوں کے ملوث ہونے کی ابھی سرکاری تصدیق کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق طیارے میں امریکی پائلٹ سمیت 8 افراد سوار تھے جن میں باقی 7 مسافر مقامی پاپوان باشندے تھے۔