دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی
Web Desk
2 July 2026
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک کیفے کے قریب ہونے والے ہولناک کار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھماکا دمشق کے مصروف علاقے ‘الحجاز’ میں واقع پیلس آف جسٹس (عدالتی ہیڈ کوارٹر) کی عمارت کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد شامی سکیورٹی فورسز نے پیلس آف جسٹس ہیڈ کوارٹر اور اطراف کے تمام راستوں کو سیل کر کے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے ہیں۔ شامی خبر ایجنسی کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی اصل نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ ہائی لیول تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
2 July 2026
وزیراعظم کل سے ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
2 July 2026
انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی
2 July 2026
انڈونیشیا؛ ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
2 July 2026
تاجکستان میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔
2 July 2026