یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک
Web Desk
2 July 2026
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر رات گئے روس کی جانب سے کیے گئے ایک بڑے میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کی جانب سے یوکرینی شہروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ اب بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (BBC) کے مطابق، وسطی اور مشرقی کیف میں موجود عالمی میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں نے 12 سے زائد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ ان ہولناک دھماکوں کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے زیرِ زمین میٹرو اسٹیشنز کی جانب تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ کارروائی یوکرینی فضائیہ کی جانب سے دارالحکومت کی طرف بڑھنے والے خطرناک بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں ہنگامی انتباہ جاری کیے جانے کے فوراً بعد ہوئی۔
کیف کے میئر نے سوشل میڈیا ایپ ‘ٹیلی گرام’ پر صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پورے دارالحکومت پر بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے بمباری کی جا رہی ہے اور پورے شہر میں دھماکوں کی گونج سنی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے انٹیلی جنس معلومات موصول ہونے کے بعد آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کا اپنا اہم سرکاری دورہ فوری طور پر مختصر کر دیا اور وطن واپس پہنچ گئے۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ “روس ہمارے ملک پر ایک بڑے اور منظم حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ میں اپنے عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، اپنے بچوں اور اہلخانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بنکروں میں پناہ لیں۔ روسیوں نے یوکرین کے خلاف اس بڑے حملے کی تیاری طویل عرصے سے کر رکھی تھی ڈر ہے کہ یہ سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026