بھارتی طالبعلم عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر
Web Desk
2 July 2026
مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اور مسلم مخالف قوانین کے خلاف آواز اٹھانے والے نوجوان بھارتی مسلم طالب علم عمر خالد کا مستقبل گزشتہ چھ سالوں سے بغیر کسی عدالتی ٹرائل کے جیل کی نذر ہے، جس پر اب عالمی سطح پر سنگین سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
برطانوی عالمی جریدے ‘دی گارڈین’ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، سال 2019 میں بھارت بھر میں شہریت کے متنازع قانون (CAA) کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران عمر خالد مودی حکومت کے لیے پہلا بڑا چیلنج بن کر ابھرے تھے۔ عمر خالد نے بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک اور منظم ہراسانی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی تھی۔ اسی پاداش میں ستمبر 2020 میں مودی حکومت نے سخت ترین قوانین کا سہارا لیتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دے کر جیل بھیج دیا اور ان پر دہلی کے فرقہ وارانہ فسادات اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام عائد کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت کے زیرِ اثر بھارتی میڈیا نے بھی عمر خالد کے خلاف ایک منظم مہم چلائی اور انہیں نفرت انگیز انداز میں ‘مسلمان دہشت گرد’ اور ‘ملک دشمن’ کے طور پر پیش کیا۔ تاہم، اب عالمی سطح پر ان کی بلا جواز قید کے خلاف آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے عمر خالد کی بغیر ٹرائل کے تقریباً 6 سالہ طویل قید کو شدید غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
راشد علوی سینئر کانگریس رہنما نے بغیر کسی ٹرائل اور ضمانت کے عمر خالد کو اتنے سال قید رکھنے کو عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی اور رسوائی کا سبب قرار دیا ہے۔ زہران ممدانی میئر، نیویارک نے بھی عمر خالد کی اس جبری قید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے خود ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ ڈاکٹر بنوجیوتسنا لاہری بھارتی ریسرچر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو جرم ثابت کیے بغیر یا مقدمہ چلائے بغیر برسوں قید رکھنا انسانی آزادی، جمہوریت اور انسانی وقار کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026