ایران نے بحرین میں امریکی قیادت میں سکیورٹی اجلاس مسترد کر دیا
Web Desk
2 July 2026
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکی قیادت میں ہونے والے علاقائی سکیورٹی اجلاس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام امریکی سینٹکام (CENTCOM) کے پاس نہیں بلکہ مکمل طور پر ایران کے اختیار میں ہے۔
کاظم غریب آبادی نے بحرین میں ہونے والے فوجی اجلاس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے یکطرفہ اقدامات خلیج فارس میں کوئی قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کا دیرپا امن و استحکام صرف اور صرف بیرونی اور غیر ملکی مداخلت کے خاتمے اور امریکی افواج کے مکمل انخلا سے ہی ممکن ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید زور دیا کہ مڈل ایسٹ میں امن کا راستہ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کے احترام اور زمین پر موجود نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے سے ہو کر گزرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت 12 ممالک نے بحرین میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور جہاز رانی کے تحفظ کے نام پر ایک اہم فوجی اجلاس منعقد کیا تھا، جسے تہران نے اپنی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جوہانسبرگ کی جیل میں قیدیوں کے فن پاروں نے سب کو حیران کردیا
2 July 2026
پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی ، 76 ممالک کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ
2 July 2026
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ؛ 1800 سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 30 فیصد کر دی
2 July 2026
سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑی پیشرفت
2 July 2026
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک
2 July 2026
شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر کو نوٹس جاری
2 July 2026
ممبئی کے ساحل پر 26 فٹ لمبا ہمپ بیک وہیل کا بچہ ہلاک، ریسکیو ٹیموں کی کوششیں ناکام
2 July 2026
پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں تاریخی معاہدہ، جدہ میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا
2 July 2026