LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر

Web Desk

1 July 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر نے ان سفارتی مذاکرات پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘آئی آر این اے’ (IRNA) کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا قطعی حکم دیا ہوتا، تو ان کی حکومت یقینی طور پر اس صدارتی اور شرعی حکم پر سختی سے عمل کرتی اور پیچھے ہٹ جاتی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر سپریم لیڈر کے حالیہ موقف کے بعد ایران میں اس معاہدے کے حوالے سے اندرونی سطح پر ایک شدید سیاسی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ سپریم لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اس معاہدے پر کچھ مختلف رائے رکھتے ہیں، جس کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔

دوسری جانب، ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘تسنیم نیوز ایجنسی’ کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی دفاعی پوزیشن پر بھی بات کی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “ملک کی مسلح افواج کا دفاع کرنا میرا بنیادی فرض ہے اور مجھے اپنی افواج پر فخر ہے۔”