کیٹ میڈلٹن نے 24 گھنٹوں میں برطانیہ کی تین بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں
Web Desk
1 July 2026
برطانوی شاہی خاندان کی مقبول رکن اور پرنسز آف ویلز، شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کے موذی مرض کو شکست دینے کے بعد ایک غیر معمولی اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں کے اندر برطانیہ کی تین بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر لی ہیں۔ انہوں نے یہ انتہائی مشکل مہم کینسر کے مریضوں کی امداد اور فنڈز جمع کرنے کے عظیم مقصد کے لیے مکمل کی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 44 سالہ شہزادی کیٹ نے یہ کٹھن چیلنج مغربی لندن کے معروف کینسر ہسپتال ‘رائل مارسڈن’ (Royal Marsden) کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے تحت قبول کیا۔ واضح رہے کہ یہ وہی ہسپتال ہے جہاں دو سال قبل خود شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کینسر کا کامیاب علاج بھی ہوا تھا۔
یہ مہم برطانیہ کے مشہور اور روایتی ایڈونچر ’’تھری پیکس چیلنج‘‘ (Three Peaks Challenge) کا حصہ تھی، جس کے تحت کوہ پیماؤں کو انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو محض 24 گھنٹوں کے محدود وقت میں سر کرنا ہوتا ہے۔ اس چیلنج کے دوران شرکا مجموعی طور پر تقریباً 3 ہزار 64 میٹر (یعنی 10 ہزار 52 فٹ) کی بلندی طے کرتے ہیں، جسے دنیا بھر میں ایک انتہائی دشوار اور کڑی جسمانی آزمائش تصور کیا جاتا ہے۔
شہزادی کیٹ کی جانب سے کینسر کے مرض سے جنگ جیتنے کے بعد اتنے بڑے جسمانی چیلنج کو کامیابی سے مکمل کرنے پر دنیا بھر میں ان کے عزم و حوصلے کو سراہا جا رہا ہے، اور اس مہم کے ذریعے کینسر ہسپتال کے لیے بھاری فنڈز جمع ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026