غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
Web Desk
1 July 2026
مظلوم فلسطینیوں پر غزہ پٹی میں اسرائیلی قابض فورسز کے وحشیانہ اور ہلاکت خیز حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں غزہ سٹی میں ہونے والے ایک تازہ ترین ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ڈرون نے غزہ سٹی کے گنجان آباد علاقے ‘شیخ رضوان محلے’ میں واقع دارالارقم اسکول کے قریب بے گناہ شہریوں کے ایک گروپ کو اچانک نشانہ بنایا۔ اس بزدلانہ حملے کے باعث موقع پر موجود متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
غزہ میں وزارتِ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی یکطرفہ اسرائیلی کارروائیوں اور بمباری کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے معصوم فلسطینیوں کی کل تعداد بڑھ کر 73 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اب تک 1 لاکھ 73 ہزار 514 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026