آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لیں گے، ایران کی اعلیٰ سلامتی قیادت کا انتباہ
Web Desk
1 July 2026
ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ رہبرِ معظم اور ایرانی عوام کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو “مناسب وقت” پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پورا ملک آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ایرانی میڈیا ‘پریس ٹی وی’ کے مطابق، محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا کہ رہبر کی شہادت کے وقت ان کی ‘بندھی ہوئی مٹھی’ ایران کے قومی سلامتی کے نظریے کی ایک دائمی اور لازوال علامت بن کر رہے گی۔ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سابق کمانڈر محمد باقر ذوالقدر کو مارچ 2026 میں اپنے پیشرو علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا ارادہ اب بھی زندہ ہے اور ذمہ دار عناصر کو جلد اپنے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو اپنے دفتر میں ایک امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی کے علاوہ ان کے مشیر علی شمخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے ممتاز کمانڈر محمد پاکپور بھی شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب، ایران کی گارڈین کونسل نے اپنے بیان میں اس حملے کو ایک “گھناؤنا جرم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناپاک کوشش کی، تاہم وہ اس میں بری طرح ناکام رہا۔ کونسل کے مطابق، رہبر کی شہادت خود مزاحمت کی ایک نئی علامت بن گئی ہے جو فتح کی راہ دکھائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تدفین کی تقریبات ایک تاریخی موڑ ثابت ہوں گی اور ایرانی عوام کی ریکارڈ تعداد میں شرکت قوم اور انقلاب کے درمیان مضبوط تعلق کا اظہار کرے گی۔ گارڈین کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ رہبر کی شہادت نے قوم کے عزم کو مزید فولادی بنا دیا ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات جمعرات سے تہران، قم اور مشہد میں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ پاکستان کی جانب سے بھی اس موقع پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں
1 July 2026
برطانیہ میں شدید گرمی سے عوام بے حال، جون کا مہینہ 142 سالہ تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا
1 July 2026
انٹارکٹیکا میں ’خون کے آبشار‘ کا 100 سال پرانا معمہ حل
1 July 2026
غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
1 July 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار
1 July 2026
کویت میں پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ
1 July 2026
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی انسانی سمجھ اور حکومتی قوانین سے آگے نکل گئی، اقوام متحدہ کا انتباہ
1 July 2026
ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ
1 July 2026