فرانس میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا
Web Desk
1 July 2026
فرانس میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انتخابی عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔ فرانسیسی حکومت کے مطابق صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار، 18 اپریل 2027 کو جبکہ دوسرا اور فیصلہ کن مرحلہ اتوار، 2 مئی 2027 کو منعقد ہوگا۔ ان تاریخوں کی باضابطہ منظوری آج بروز بدھ، یکم جولائی 2026 کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ فرانسیسی آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت انتخابات کا انعقاد صدر کی آئینی مدت ختم ہونے سے 20 سے 35 دن پہلے کرانا لازمی ہے، اور موجودہ صدر ایمانوئل میکرون کی مدتِ صدارت 14 مئی 2027 کو ختم ہو رہی ہے۔ انتخابی شیڈول سامنے آنے کے بعد فرانسیسی سیاسی حلقوں میں انتخابی مہم اور سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026