سرحدی علاقے میں علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، پاسداران انقلاب
Web Desk
1 July 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ملک کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں ایک مسلح علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق، یہ مسلح گروہ پڑوسی ملک کی سرحد سے ایران میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتا تھا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کی رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فوری کارروائی کی اور سرحدی علاقے میں پہلے سے گھات لگا کر اس گروہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ کے تمام 6 ارکان مارے گئے۔
خیال رہے کہ ایران کے مختلف سرحدی علاقوں میں کئی مسلح علیحدگی پسند اور عسکریت پسند گروہ سرگرم ہیں، جن کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز اکثر سرحدوں پر ہائی الرٹ رہتی ہیں اور تہران ان گروہوں کو ملک کے امن و امان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026