LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا، ٹینکرز ٹریکرز

Web Desk

1 July 2026

تیل کے ٹینکرز کی عالمی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے معتبر ادارے ‘ٹینکرز ٹریکرز’ (TankerTrackers) نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی توانائی کی برآمدات پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد سے ایران اب تک 5 کروڑ بیرل خام تیل برآمد کر چکا ہے۔

ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026ء کے دوران ایران کی یومیہ خام تیل کی برآمدات اوسطاً 16 لاکھ 60 ہزار (1.66 ملین) بیرل رہیں۔ رپورٹ کے مطابق، جہاں مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر دیگر ممالک کی تیل برآمدات اب بھی جنگ سے پہلے کی سطح سے کم ہیں، وہی ایران نے اپنی برآمدات میں غیر معمولی اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی 17 جون کو امریکہ اور ایران کے درمیان دستخط ہونے والی ایک حالیہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت ختم کی گئی تھی۔ اس سفارتی پیشرفت کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے ایک 60 روزہ خصوصی اجازت نامہ جاری کیا، جس کے تحت ایران کو 21 اگست تک خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور اسے عالمی مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کرنے کی قانونی اجازت دی گئی ہے۔