LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے، نیتن یاہو

Web Desk

30 June 2026

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل نے ایران، حماس اور حزب اللہ کے خلاف نمایاں اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایرانی پراکسیز (محور) کے خلاف مزید اقدامات کرنا ابھی باقی ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسرائیل کے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران، حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگیں اب ختم ہوچکیں یا ان میں حتمی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے؟ تو نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ جنگیں کبھی بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں۔ اگر آپ مشرقِ وسطیٰ اور دنیا میں محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر وقت فوجی طور پر مضبوط اور چوکنا رہنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں کے بعد اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اس نے اپنے دشمنوں کو نمایاں حد تک کمزور کر دیا ہے، تاہم ان کے بقول ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے کیونکہ ہمیں ایرانی محور کے باقی ماندہ عناصر سے نمٹنا ہوگا اور ساتھ ہی خطے میں امن معاہدوں کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

جب اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ وہ کن ممالک کے ساتھ مستقبل میں امن معاہدوں کی توقع رکھتے ہیں اور کیا ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے؟ تو انہوں نے کسی بھی ملک کا نام لینے سے واضح طور پر گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی ملک کا نام لے کر قبل از وقت بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں نتائج دینے پر یقین رکھتا ہوں، لیکن وقت آنے پر سب دیکھ لیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کے ساتھ بھی ایسی سفارتی پیش رفت ہوئی جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا، اور اب دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ جب کوئی ملک طاقتور ہوتا ہے تو دوسرے ممالک خطے میں اس کے ساتھ اتحاد بھی کرتے ہیں اور امن معاہدے بھی کرتے ہیں۔