دوحہ میں موجود امریکی وفد کی ایرانی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں: قطر
Web Desk
30 June 2026
قطر نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی وفد اس وقت دوحہ میں موجود ہے، تاہم ایرانی حکام کے ساتھ اس کی کوئی براہِ راست ملاقات طے نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کے ساتھ کسی باضابطہ مذاکراتی شیڈول کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور سابق سینئر مشیر جیرڈ کشنر دوحہ پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکی وفد ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات کرنے کے بجائے قطری ثالثوں سے ملاقاتیں کرے گا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قطری ترجمان نے یہ اہم انکشاف بھی کیا کہ ایران کے 6 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے تاحال تہران منتقل نہیں کیے گئے اور ان فنڈز کی منتقلی کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے مشروط ہے۔
ترجمان کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے خصوصی ہاٹ لائن کا استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے اور اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کی آزادی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں مذاکرات متوقع ہیں اور امریکی وفد اسی مقصد کے لیے قطر روانہ ہو رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بھی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے اس متوقع اجلاس کے لیے دوحہ جانے کی تصدیق کی تھی۔
تاہم، ایران نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی نئی ملاقات یا مذاکرات کا کوئی شیڈول طے نہیں پایا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تکنیکی وفد کا دورۂ دوحہ ایک الگ معاملہ ہے اور اس کا امریکی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ دونوں وفود کے درمیان کسی بھی ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہے۔
English Slug:
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026