LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب، ایران کا پاکستان کو خصوصی دعوت نامہ

Web Desk

30 June 2026

مجلسِ شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام ایک خصوصی خط ارسال کرتے ہوئے انہیں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ایرانی اسپیکر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں یہ تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی پارلیمانی شخصیات اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سردار ایاز صادق سے اس اہم تقریب میں شرکت کی خصوصی درخواست کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی علامت قرار دیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خط میں پاکستانی عوام، اسپیکر قومی اسمبلی، اراکینِ پارلیمنٹ اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محمد باقر قالیباف نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجود اسٹریٹجک شراکت داری، برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ اہم دعوت نامہ بھیجنے پر ایرانی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ پارلیمانی اور سیاسی حلقوں کے مطابق، اس خط اور باضابطہ دعوت کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی اور پارلیمانی روابط کا ایک اہم اظہار قرار دیا جا رہا ہے، جو پاک ایران باہمی اعتماد، احترام اور خطے میں تعاون کے فروغ میں مثبت اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔