آبنائے ہرمز کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنا ایران کی ذمہ داری ہے: عمان
Web Desk
30 June 2026
سلطنتِ عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کو کسی بھی قسم کے خطرے سے محفوظ رکھنا مکمل طور پر ایران کی ذمہ داری ہے۔
عمانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر درخواست کی گئی تو عمان خطے اور عالمی سطح پر ان تمام کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جو بین الاقوامی سمندری راستوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کی جائیں۔ تاہم، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کی لازمی ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری، ماحولیاتی اور جہاز رانی سے متعلق خدمات کے عوض فیس پر رضاکارانہ بنیادوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے، جن میں بحری راستوں کی حفاظت، سمندر کو آلودگی سے بچانا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری شامل ہے۔ ان خدمات کے عوض فیس پر متعلقہ ممالک اور شپنگ کمپنیوں کے ساتھ مشاورت ممکن ہے۔
اس سے قبل ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس اہم ترین آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے اور کئی امور پر مشترکہ رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق، عمان نے بھی ایک ساحلی ریاست ہونے کے ناطے ان انتظامات میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے اور عمان کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جبکہ ماہرین آئندہ سات سے آٹھ دن کے اندر خصوصی مذاکرات شروع کریں گے تاکہ ایک قانونی مسودہ تیار کر کے بحری جہازوں کے راستوں سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار
20 August 2026
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026