مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا وعدے پورے کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
Web Desk
29 June 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری سفارتی امور پر سخت اور واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمت ہمیشہ ایک دوطرفہ معاملہ ہوتی ہے؛ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت پر دیانت داری سے عمل درآمد کرے گا تو ایران بھی اس کے جواب میں اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ایرانی صدر نے امریکی رویے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور کھوکھلی و بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کا مؤقف بالکل صاف اور واضح ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی فیصلے کرتے وقت عقل و دانش، فہم اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جانا چاہیے۔ تاہم، انہوں نے خبردار بھی کیا کہ جب عملی اقدامات یا ملک کے دفاع کا وقت آئے گا، تو ایران انتہائی فیصلہ کن اور کسی بھی خوف کے بغیر اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026