LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار

عراق کی ایران کیساتھ منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت

Web Desk

29 June 2026

عراقی حکومت نے ملک میں سرگرم ایران نواز مسلح گروہوں کو مکمل طور پر غیر مسلح ہونے اور ہتھیار ڈالنے کے لیے ستمبر کے آخر تک کی حتمی مہلت دے دی ہے۔

عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق، ان تمام مسلح گروہوں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس اقدام کے پیچھے واشنگٹن کا بغداد پر شدید سفارتی دباؤ ہے۔ امریکا نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نئے عراقی وزیراعظم کے آئندہ دورۂ امریکا سے قبل ان تمام متوازی عسکری گروہوں کو غیر مسلح کرے۔ حکومتی ترجمان نے مزید تصدیق کی ہے کہ عراق کے نئے وزیراعظم، علی زیدی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملنے والی سرکاری دعوت پر جلد ہی امریکا کا اہم دورہ کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ستمبر کی اس ڈیڈ لائن کو اسی سلسلے کی ایک کڑی دیکھا جا رہا ہے۔