LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ

Web Desk

28 June 2026

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید کشیدگی کے بعد بالآخر ایران اور امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے اسی ہفتے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ممالک آبنائے ہرمز کے سنگین تنازع کو حل کرنے کے لیے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق، دوحہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق تنازعات اور دیگر اہم علاقائی و سیکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمت کی یادداشت (MoU) کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا اور ان کا بائیکاٹ کیا تھا۔  واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو 11 روز گزر چکے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں دونوں جانب سے دوبارہ کیے جانے والے حملوں اور جوابی کارروائیوں کے باعث یہ جنگ بندی شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ حملے روکنے اور مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔