جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک
Web Desk
28 June 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے محض دو روز بعد ہی جنوبی لبنان میں شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک اور دوسرا فوجی زخمی ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کے روز جاری کیے گئے باضابطہ بیان کے مطابق، یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے ‘دیر سریان’ میں پیش آیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ایک ٹیم علاقے میں کارروائی کے دوران ایک مشکوک عمارت میں داخل ہوئی، جہاں ان کا آمنا سامنا حزب اللہ کے ایک رکن سے ہو گیا۔
اس اچانک مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ عسکری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افسر ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے مزید تصدیق کی ہے کہ اسی واقعے کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی بھی گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنگ بندی کے فوراً بعد پیش آنے والے اس ہلاکت خیز واقعے نے امن معاہدے کی پائیداری پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
28 June 2026
آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل
28 June 2026
امریکی حکام کے جن اثاثوں تک رسائی ملی انہیں ضبط کیا جائے گا: ایرانی چیف جسٹس
28 June 2026
اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
28 June 2026
ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی
28 June 2026
فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک
28 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم
28 June 2026
سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 14 افراد جاں بحق
28 June 2026