فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک
Web Desk
28 June 2026
ملک کے مشرقی علاقے نینسی میں اسکائی ڈائیونگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں رجسٹرڈ ‘پی سی 6 پیلاٹس’ طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری، وہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے باعث اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں میں کچھ ایسے افراد بھی شامل تھے جو پہلی بار ‘ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ’ کا تجربہ کرنے جا رہے تھے، جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں تربیتی نرسیں بھی موجود تھیں۔ یہ طیارہ ایک نجی کمپنی نے ابتدائی پیراشوٹ جمپ کے لیے کرائے پر حاصل کر رکھا تھا. حکام نے طیارہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026