سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 14 افراد جاں بحق
Web Desk
28 June 2026
سعودی عرب میں تیل کی معروف سرکاری کمپنی “سعودی آرامکو” کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق وزارتِ توانائی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز ‘راس تنورہ’ کے علاقے میں پیش آیا۔ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر سعودی آرامکو کی ملکیت تھا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نکالنے سمیت تمام امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔ حکام کی جانب سے حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک حادثہ پیش آنے کی وجہ یا جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
28 June 2026
آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل
28 June 2026
امریکی حکام کے جن اثاثوں تک رسائی ملی انہیں ضبط کیا جائے گا: ایرانی چیف جسٹس
28 June 2026
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک
28 June 2026
اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
28 June 2026
ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی
28 June 2026
فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک
28 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم
28 June 2026