LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی اہداف پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر نئے حملوں کے اثرات سے متعلق خدشات بڑھ گئے امریکی بمباری سے ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور تباہ، جزیرہ قشم میں بھی دھماکے امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا امریکی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے سے لبنانی علاقے اسرائیل میں ضم ہونےکاخدشہ ہے، حزب اللہ نےلبنان اسرائیل معاہدہ مسترد کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ پٹی میں میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے جاری

Web Desk

28 June 2026

مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس سے پورے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے مشرقی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے نہتے فلسطینیوں پر ہلہ بول دیا۔ اسی طرح مغربی کنارے کے تاریخی شہر نابلوس میں آبادکاروں کے ایک اور منظم حملے کے نتیجے میں ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ ہتھکنڈے رملہ کے مشرق میں واقع فلسطینی آبادیوں میں بھی دہرائے گئے، جہاں آبادکاروں نے املاک کو نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب، مقبوضہ غزہ کی پٹی پر بھی اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے ‘دیر البلاح’ کے مشرق میں واقع ایک کھلے اور زرعی علاقے پر اچانک فضائی حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج اور عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی جیٹس نے زرعی زمینوں کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم دو تباہ کن میزائل داغے، جس سے زمینوں پر گہرے گڑھے پڑ گئے اور قریبی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ محصور غزہ پر یہ تازہ ترین فضائی کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وہاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بمباری کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ مسلسل حملے گزشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والے نام نہاد “جنگ بندی” معاہدے کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہیں، جس سے یہ امن معاہدہ اب محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے۔