اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ
Web Desk
27 June 2026
اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے پولیٹ بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آئی ڈی ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے میں ملوث حماس کے اہم رکن اور اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو جمعرات کے روز غرقابِ غزہ پٹی پر ایک فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے حماس رکن کی شناخت ولید ہنیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مزاحمتی تنظیم کے عسکری ونگ میں ‘نخبہ’ (Nukhba) فورس کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔ آئی ڈی ایف نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ ولید ہنیہ نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے حماس کے مزاحمت کاروں کی کمانڈ کی تھی، اور وہ اس حیثیت سے اپنے سیل کو آپریشنل ہدایات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں براہِ راست ملوث تھا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026