LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار

بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت

Web Desk

27 June 2026

قطر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کویت اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام اور بحرین کی خودمختاری کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ بحرین پر ہونے والے یہ حملے خطے کے امن و سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ قطر نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ عقل و دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکیں۔

دوسری جانب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے ان مبینہ ایرانی حملوں کو ‘بزدلانہ کارروائی’ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی ڈرونز نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک انتہائی خطرناک اقدام ہے۔ کویت نے بھی بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مبینہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بحرین کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ کویت نے خبردار کیا کہ ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جاری سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے بحرینی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور اس کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ یو اے ای نے بحرین کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بحرین کے تحفظ، امن اور سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کی جائے گی، اور ایسے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔