برطانیہ میں بڑی سیاسی ہلچل نیا وزیراعظم کون ؟ انتخاب کا شیڈول جاری
Web Desk
27 June 2026
برطانیہ کے سیاسی میدان میں ایک بار پھر بڑی ہلچل شروع ہو گئی ہے جہاں برسرِاقتدار لیبر پارٹی نے نئے قائد اور ملک کے اگلے ممکنہ وزیراعظم کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس انتخابی عمل کا حتمی نتیجہ 29 اگست کو سامنے آئے گا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس نئی سیاسی تبدیلی کے نتیجے میں مانچسٹر کے موجودہ میئر اور لیبر پارٹی کے رہنما اینڈی برنم چند ہی ہفتوں میں برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ 9 سے 15 جولائی تمام امیدواروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ پارٹی کے کم از کم 81 ارکانِ پارلیمنٹ (MPs) کی تحریری حمایت حاصل کریں۔ 17 جولائی اگر اینڈی برنم مطلوبہ ارکان کی حمایت کے ساتھ واحد امیدوار کے طور پر سامنے آتے ہیں، تو 17 جولائی کو ہی ان کی بلا مقابلہ کامیابی کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ 26 سے 27 اگست اگر میدان میں ایک سے زائد امیدوار ہوئے تو پارٹی ارکان کے درمیان باقاعدہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا جو 27 اگست تک جاری رہے گا۔ 29 اگست لیبر پارٹی نئے قائد اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرے گی۔ لیبر پارٹی کے قوانین کے مطابق، پارٹی لیڈرشپ کے اس اہم ترین انتخاب میں صرف وہی ارکان ووٹ ڈالنے کے اہل تصور کیے جائیں گے جو 25 دسمبر 2025 سے قبل پارٹی کی باقاعدہ رکنیت حاصل کر چکے تھے۔ رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے باقاعدہ انتخابی عمل کی تکمیل اور اقتدار کی منتقلی تک موجودہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور حکومتی امور چلاتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مشہور کار ساز کمپنی کا ایک لاکھ ملازمین نکالنے کا فیصلہ
27 June 2026
فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟
27 June 2026
جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل
27 June 2026
چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال
27 June 2026
ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
27 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی
27 June 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
27 June 2026
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
27 June 2026