LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے زلزلے سے متاثر وینزویلا پر سے پابندیاں اُٹھالیں عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے، علیمہ خان امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ

معاہدے کا مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے انخلا یقینی بنانا ہے: لبنانی وزیراعظم

Web Desk

27 June 2026

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کا بنیادی مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا، ان علاقوں پر ریاست کی خودمختاری کی بحالی اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواف سلام نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت لبنان کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قومی مسلح افواج کے ذریعے ملک کے تمام حصوں میں ریاستی عملداری اور قانون کی حکمرانی کو قائم کرے۔

وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے تک پہنچنے میں مدد اور اہم کردار ادا کرنے پر امریکا، عرب ممالک اور تمام عالمی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس لمحے کے شدت سے منتظر ہیں جب اسرائیل اپنی افواج کا باقاعدہ انخلا شروع کرے گا۔ نواف سلام نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی انتظار ہے کہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لبنانی شہری اب محفوظ اور باوقار انداز میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں تعمیرِ نو کا عمل جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔