عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے رقم لینے کا عندیہ دیدیا
Web Desk
27 June 2026
سلطنتِ عمان نے یورپی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی و بحری جہازوں کو مستقبل میں راہداری کے لیے رقم (ٹول فیس) ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کو اب کسی بھی طرح جنگ سے پہلے کے حالات پر واپس نہیں لے جایا جا سکتا، اس لیے یہاں سے گزرنے والے جہازوں سے کچھ نہ کچھ فیس لی جا سکتی ہے۔ عمانی حکام نے واضح کیا کہ عمان ہمیشہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی مکمل پابندی کرے گا، تاہم آبنائے ہرمز کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے اور اس اہم بحری گزرگاہ میں جہازوں کو محفوظ راہداری کی خدمات فراہم کرنے کے عوض یہ فیس وصول کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب، خلیجی ملک قطر نے بھی آبنائے ہرمز سے ٹول فیس کی اس ممکنہ وصولی کے حوالے سے ملا جلا (مبہم) سگنل دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ
27 June 2026
روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطہ، خلیج فارس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
27 June 2026
مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
27 June 2026
روس کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف
27 June 2026
برسلز پر یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا شدید احتجاج
27 June 2026
لبنانی صدر نے معاہدے کو ملکی خود مختاری کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیدیا
27 June 2026
معاہدے کا مقصد اسرائیلی افواج کا تمام لبنانی علاقوں سے انخلا یقینی بنانا ہے: لبنانی وزیراعظم
27 June 2026
حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کو غلطی قرار دیدیا
27 June 2026