LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ایران میں سفارتی موجودگی نہ ہونے سے نقصان ہو رہا ہے: کینیڈا

Web Desk

27 June 2026

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ایران میں سفارتی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں متعدد مواقعوں پر ایران سے کینیڈین شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کینیڈا کو دوسرے ممالک سے مدد لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم، وزیراعظم نے واضح کیا کہ کینیڈائی حکومت نے فی الحال ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔

وزیراعظم مارک کارنے کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے یا تہران میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے سال 2012ء میں تہران میں قائم اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کر دیا تھا۔