LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران نیویارک کرائے داروں کی بڑی جیت، سٹی بورڈ نے مئیر مامدانی کی ‘کرایہ منجمد کرنے’ کی تاریخی تجویز منظور کر لی جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران

Web Desk

26 June 2026

وینزویلا کے شمالی علاقوں میں آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ، جہاں زندہ بچ جانے والے لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے  ہاتھوں سے اینٹیں اور سمنٹ ہٹانے پر مجبور ہیں۔ نیشنل اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر تصدیق کی ہے کہ زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 920 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 3,300 سے زائد افراد زخمی اور کم و بیش 1,400 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جڑواں زلزلوں نے سب سے زیادہ تباہی ‘لا گوائرا’ (La Guaira) ریاست میں مچائی ہے، جہاں انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے سات ممالک سے آنے والی بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں ایک دہائی سے جاری معاشی بدحالی اور کرپشن کی وجہ سے ہسپتالوں میں پانی اور طبی سامان کی شدید قلت ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹرز ذخیرہ شدہ پانی اور ڈرپ (Saline) کی مدد سے فرش صاف کرنے اور ہاتھ دھونے پر مجبور ہیں۔ حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر صدر ڈیلسی روڈریگز نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لا گوائرا کو ‘ملٹری کے حوالے’ (Militarize) کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب، امریکا نے وینزویلا کی عبوری حکومت کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوج ریلیف آپریشنز کے لیے اپنے بحری جہاز اور طیارے خطے کی طرف روانہ کر رہی ہے۔ اس وقت زلزلے کے بعد 300 سے زائد آفٹر شاکس کے باعث ہزاروں بے گھر افراد نے پارکوں، اسٹیڈیم اور شاہراہوں کے کنارے کھلے آسمان تلے پناہ لے رکھی ہے۔