LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا

Web Desk

26 June 2026

بھارت کی قومی ایئرلائن ‘ایئر انڈیا’ کے ایک پائلٹ کو اس وقت ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا جب دہلی سے امرتسر جانے والی ایک مسافر پرواز مختصر وقت کے لیے غیر ارادی طور پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔

سول ایوی ایشن ریگولیٹری ادارے نے بتایا کہ یہ واقعہ 22 جون کی رات اس وقت پیش آیا جب ایئر انڈیا کی پرواز AI479 امرتسر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کر رہی تھی۔ اس سے قبل کہ یہ طیارہ رن وے پر اتر پاتا، ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی جس کے باعث رن وے کا معائنہ کیا جا رہا تھا اور آنے والی پروازوں کو فضا میں ہی ہولڈ کرنے (چکر کاٹنے) کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضا میں انتظار کے دوران ریڈار کی رہنمائی میں لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے طیارہ غیر ارادی طور پر چند لمحوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں تقریباً تین میل تک اندر داخل ہوگیا۔ اس دوران پاکستان کے فضائی ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا گیا جس کے بعد طیارہ واپس بھارتی فضائی حدود میں آیا۔ طیارے نے امرتسر میں دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ایندھن کم ہونے کے باعث اسے بحفاظت واپس دہلی منتقل کر کے وہاں لینڈ کرانا پڑا۔ ڈی جی سی اے کے مطابق، واقعے کے بعد فلائٹ کریو کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امرتسر ایئرپورٹ کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے کیونکہ اس نے اس سنگین واقعے کی بروقت رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش نہیں کی تھی۔ ایئر انڈیا نے بھی واقعے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران طیارے نے معمولی حد تک پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور کمپنی نے داخلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی آمدورفت انتہائی سخت پابندیوں کے تحت جاری ہے۔