LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید

Web Desk

26 June 2026

جنگ بندی اور سفارتی سطح پر جاری مذاکرات کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین حملوں میں مزید 7 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے تھا۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے ‘المنزلہ’ میں فضائی حملہ کرنے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس فوجی کارروائی کے دوران ان افراد کو نشانہ بنایا گیا جو وہاں مبینہ طور پر ہتھیار منتقل کرنے میں مصروف تھے۔اسرائیلی فوج نے جس مقام پر بمباری کی اسے ایک جنگی اور نگرانی کی چوکی قرار دیا ہے۔ اس تازہ کارروائی اور ہلاکتوں کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے اب تک فوری طور پر کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔